اسسٹنٹ کمشنرپپلاں کا قدیمی امام بارگاہ کندیاں اور محرم کے جلوس روٹ کا دورہ
کندیاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنرپپلاں محمدظفراقبال نے قدیمی امام بارگاہ کندیاں اور محرم الحرام کے جلوس روٹ کا دورہ کیا۔
انھوں نے جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی امور اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ منیجرستھرا پنجاب اتھارٹی اور میونسپل کمیٹی کندیاں کا عملہ بھی موجود تھااسسٹنٹ کمشنر نے ستھرا پنجاب اور ایم سی کے عملہ کو جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرائی اور تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر نے کی ہدایت کی