کونسل میں 8 سے 10 مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں ، عبدالرزاق ڈھلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر یونین کونسل میں 8 سے 10 مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔
جس سے جرائم پیشہ لوگوں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی یقیناً یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جو آج سے پہلے کسی بھی حکومت نے سر انجام نہیں دیا یہ کریڈٹ بھی محترمہ مریم نواز کو جاتا ہے جنہوں نے جرائم سے پاک پنجاب تشکیل دینے کی ٹھان رکھی ہے اور انشاء اﷲ جرائم سے پاک پنجاب آپ کو جلد نظر آئے گا اس سے قبل محترمہ مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے نام سے پنجاب کو صفائی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں پہلے نمبر پر لانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔