کرایہ ادا نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سی او کارپوریشن سرگودھانے ریونیو اہداف کی تکمیل ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے کرایہ ادا نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
رواں سال آخری سہ ماہی کے دوران کرایہ جات کی وصولی کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے رینٹ برانچ کی فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ ادائیگی نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کر کے دکانداروں کے ساتھ ہونے والے معاہدے منسوخ کر دیئے جائیں تاکہ یہ دکانیں نئے سرے سے نیلام کی جاسکیں ۔