حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ان کی داستان بھی نہ ہوگی، متین قریشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی متین احمد قریشی نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اور عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا۔
تو سیاسی طور پر ان کی داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں اور یہ سیاسی طور پر خود تباہ ہو رہے ہیں اور انشاء اﷲ اس کا خمیازہ انہیں آئندہ الیکشن میں بھگتنا پڑے گا اگر پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو انشاء ﷲ ذلفقار علی بھٹو کا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ ضرور پورا کیا جائے گا۔