ڈیروں سے زرعی مشینری و قیمتی سامان چوری

 ڈیروں سے زرعی مشینری و قیمتی سامان چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و جیب تراشی کی مختلف وارداتوں کے دوران دھریمہ کے محمد شہباز،48جنوبی کے قاسم علی ۔۔۔۔

پیپلز کالونی کے کامران احمد،اعجاز کالونی کے ارشد عباس اورخان محمد والا کے غلام شبیراور 67جنوبی کے امداد علی کے ڈیروں سے زرعی مشینری و قیمتی سامان،دیووال کے محمد اکرام،بہک میکن کے محمد منیر،اوپی بنگلہ کے معمور خان کے ڈیروں سے 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پالتو مویشی چوری کر لئے گئے جبکہ 35شمالی کے رہائشی محمد نذر کو نامعلوم جیب تراش نے قیمتی موبائل سے محروم کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں