کلہاڑی اور سوٹے سے حملہ کر کے دو بھائیوں کو زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران جلہ مخدوم میں سابقہ لڑائی کا بدلہ چکانے کیلئے ساجد وغیرہ نے کلہاڑی اور سوٹے حملہ کر کے شاہد عمران اور اسکے بھائی زاہد عمران کو لہولہان کر دیا۔
اسی علاقے میں درخواست بازی کے تنازعہ پر مظہر نے ساتھیوں کے ہمراہ سعد کو چاقو کے وار کرکے مضروب کر دیا،دودہ میں لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر زین وغیرہ نے سیف اﷲ اسکی بیوی شہناز اور بیٹے اویس کو ڈنڈوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہو گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔