حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں ،ملک اشرف برہان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 76ملک اشرف برہان نے کہا ہے کہ حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں اور لوگ موجودہ لیگی قیادت سے مایوس نظر آرہے ہیں۔
کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا عوام کو بیوٹیفکیشن سے نہیں بلکہ اپنے بچوں کی روٹی سے غرض ہے جو حکمرانوں نے ان کی پہنچ سے دور کر دی ہے نون لیگ کے حکمران جب برسر اقتدار آئے تھے تو انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ 200 یونٹ تک بجلی فری دیں گے۔ البتہ بجلی تو فری نہ ہوئی 200 یونٹ پر بھی ٹیکس لگانے کی سکیم تیار کی گئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب عوام کے پاس سوائے خودکشیوں کے اور کوئی چارہ نہیں رہا مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے حکمرانوں کو بیوٹیفکیشن کی پڑی ہے بیوٹیفکیشن ترقی کا نام نہیں ترقی کا نام کارخانے چلنا لوگوں کو روزگار ملنا ہے