ٹریفک پولیس کو جرمانوں سے روک دیا جائے ، ناصر محمود سہگل

 ٹریفک پولیس کو جرمانوں سے  روک دیا جائے ، ناصر محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل جنرل سیکرٹری خواجہ شفیق الرحمن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ۔۔۔

 جب تک سرگودھا شہر میں سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ان دنوں کے دوران شہر بھر میں ٹریفک پولیس کو جرمانوں سے روک دیا جائے کیونکہ دیگر شہروں سے آنے والے لوگوں کو نہیں معلوم ہوتا کہ آگے سڑک پر کام ہو رہا ہے جب وہ رانگ سائیڈ سے واپس آتے ہیں تو ٹریفک پولیس والے انہیں دو ہزار روپے کا جرمانہ کر دیتے ہیں جو عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں