نماز جمعہ :سخت انتظامات، 2500 سے زائد اہلکار تعینات

 نماز جمعہ :سخت انتظامات، 2500 سے زائد اہلکار تعینات

نماز جمعہ :سخت انتظامات، 2500 سے زائد اہلکار تعیناتحساس مقامات اور عبادت گاہوں کے اطراف فورسز نے گشت بھی کیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نماز جمعہ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور سیکیورٹی صورتحال کو مؤثر بنانے کے لیے ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، جبکہ 2500 سے زائد پولیس اہلکاروں اور افسران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے ۔سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کی ہدایت پر گزشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے ضلع بھر میں جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا گیا۔ 530 سے زائد چھوٹی بڑی مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے 2500 سے زائد پولیس اہلکاروں اور افسران کو تعینات کیا گیا۔اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں، حساس مقامات اور عبادت گاہوں کے اطراف ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ایگل اسکواڈ اور دیگر پولیس ٹیموں کو خصوصی گشت پر مامور کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے ۔پولیس حکام کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا گیا ۔اور تمام متعلقہ افسروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں