عالمی یوم ماحول پرسیمینار، ماحولیاتی تحفظ کے عہدنامے پر دستخط
عالمی یوم ماحول پرسیمینار، ماحولیاتی تحفظ کے عہدنامے پر دستخطماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)عالمی یومِ ماحول کے موقع پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور یونیورسٹی آف فیصل آباد کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مدثر ممتاز، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی عثمان اظہر، سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس نوید اکرم شیخ، قائم مقام چیئرمین اپٹپما حافظ محمد اصغر، چیئرمین سائزنگ ایسوسی ایشن شکیل انصاری، ریکٹر یونیورسٹی آف فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بائیوٹیکنالوجی ڈاکٹر شائستہ شفیق سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے نمائندوں، سرکاری حکام اور صنعتکاروں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی عثمان اظہر نے پائیدار صنعتی طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست پالیسیوں کے نفاذ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور قدرتی وسائل کا تحفظ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔سیمینار کے اختتام پر شرکا نے ماحولیاتی تحفظ کے خصوصی عہدنامے پر دستخط کیے اور ماحول دوست اقدامات کے فروغ اور پائیدار ماحول کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔