ذہنی مریض کی لاش پانچ یوم بعد تھل کینال ہیڈ پلوان سے مل گئی
ذہنی مریض کی لاش پانچ یوم بعد تھل کینال ہیڈ پلوان سے مل گئی تلاش میں ناکامی کے ابعد اس کے والدین نے تھانے میں رپٹ درج کرا رکھی تھی
خوشاب(نمائندہ دنیا )تھل کے گاوں پلواں سے لاپتہ ہونیوالے ذہنی مریض ریاض حسین کی لاش پانچ یوم بعد تھل کینال ہیڈ پلوان سے مل گئی ، متوفی ریاض حسین کا ذہنی توازن درست نہیں تھا وہ پانچ یوم قبل گھر سے نکلا اور وا پس نہیں آیا اس کی تلاش میں ناکامی کے بعد اس کے والدین نے تھانے میں رپٹ درج کرا رکھی تھی گزشتہ روز پولیس نے راہگیر کی اطلاع پر اس کی نعش کینال ہیڈ پلواں سے برآ مد کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال نور پور منتقل کی جہان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد میت تدفین کے لئے ورثاء کے سپرد کر دی گئی ۔