ملزمان چوری شدہ لکڑی گاڑی پر لوڈ کر کے فرار

ملزمان چوری شدہ لکڑی گاڑی پر لوڈ کر کے فرار

ملزمان چوری شدہ لکڑی گاڑی پر لوڈ کر کے فرار ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،پولیس ترجمان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری جنگلات سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش بننے لگے ، گزشتہ روز محکمہ جنگلات کی ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران کوٹ راجہ کے علاقے میں ملزمان کو سرکاری درختوں کی چوری کرتے ہوئے پکڑا، اس دوران ملزمان کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے گاڑی پر لوڈ شدہ لکڑی جس کی مالیت اڑھائی لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے سمیت فرار ہو گئے جبکہ موقع سے بھاری لکڑی جو کہ ملزمان ابھی اٹھا نہیں سکے کو قبضہ میں لے لیا گیا، جنگلات حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی چھان کے دوران ملزمان کا پتہ چلایا جا چکا ہے جو کہ پہلے بھی سرکاری لکڑی کی چوری میں ملوث رہے ہیں جبکہ پولیس نے جنگلات حکام کے استغاثہ موصول ہونے کے بعد مذکورہ واردات کا بھی مقدمہ درج کر لیا جس میں ایک ملزم مظہر عباس اور اسکے تین نامعلوم ساتھیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں