مالکانہ حقوق کی مسترد درخواستوں سکروٹنی رپورٹس طلب

مالکانہ حقوق کی مسترد درخواستوں سکروٹنی رپورٹس طلب

مالکانہ حقوق کی مسترد درخواستوں سکروٹنی رپورٹس طلب سرکاری افسران سے مل کر سینکڑوں ایکڑ سرکاری قیمتی اراضی پر قبضے ظاہر کئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرز کو کچی آبادی سکیموں میں مالکانہ حقوق کے حوالے سے جعلی اور مسترد کردہ درخواستوں سکروٹنی رپورٹس طلب کر لیں ،ذرائع کے مطابق 2024کی آخری سہ ماہی میں سروے کے دوران کچی آبادیوں کے مکینوں کی جانب سے مالکانہ حقوق کی ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا تھاکہ مالکانہ حقوق کی آڑ میں سرکاری افسران و ملازمین سے مل کر سینکڑوں ایکڑ سرکاری قیمتی اراضی پر قبضے ظاہر کئے گئے اور مالکانہ حقوق کے حصول کیلئے مختلف فورمز پر درخواستیں بھی دی جا چکی ہیں جن میں سے سینکڑوں درخواستیں مسترد کر کے بھجوائی گئی تھیں ، تاہم مزید پیش رفت نہیں ہو سکی جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مکمل سکروٹنی کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں