246 سے زائد شکایات پیش فوری حل کے احکامات
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل صائمہ فاروق کی کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے محکمہ مال، پولیس، صفائی ستھرائی، سیوریج اور زمینوں پر قبضوں سمیت مختلف مسائل کی نشاندہی کی۔کھلی کچہری میں مجموعی طور پر 246 سے زائد درخواست گزاروں نے اپنی شکایات پیش کیں۔ بعض مسائل موقع پر ہی حل کر دیے گئے ، جبکہ پیچیدہ نوعیت کے معاملات کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کھلی کچہری میں آنے والی تمام شکایات کے حل کے لیے افسران کو واضح ٹائم لائن دے دی گئی ہے ، اور مقررہ مدت میں عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے فوری اور شفاف حل کو یقینی بنایا جائے گا اور شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔