میڈیکل کا شعبہ بہت وسیع ہے جس میں ہر لمحہ جدت آرہی ، مولانا خواجہ خلیل احمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میڈیکل کا شعبہ بہت وسیع ہے جس میں ہر لمحہ جدت آرہی ہے اور دنیا بھر میں اس شعبہ سے وابستہ افراد کو یقیناً وقت کی رفتار کے ساتھ چلنا پڑتا ہے جدت کے ساتھ ساتھ بہترین سہولتیں کسی بھی ادارے کی ساکھ کا بہتر آئینہ ہوتا ہے۔۔۔
ہماری کوشش ہے کہ ہم بھی دور حاضر کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خاتم النبیین ہارٹ سینٹر کو جدید سہولتوں سے آراستہ کریں یہی وجہ ہے کہ دل کے امراض کے ساتھ ساتھ خاتم النبیین ہارٹ سینٹر میں دیگر میڈیکل کے شعبہ جات قائم کیے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیٔرمین خاتم النبیین ہارٹ سینٹر حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد نے جنرل سیکرٹری مدبر احمد خان کے ہمراہ ہارٹ سینٹر کی توسیح کے شعبہ جات کا معائنہ کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرگودھا جیسے شہر میں دل کے امراض کے لیے جدید سہولتیں آ رہی ہیں مگر ہماری کوشش ہے کہ دل کے مریضوں کے لیے سستے داموں بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کریں