گمشدہ بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدین سے ملوا دیا

گمشدہ بچے کو بحفاظت ڈھونڈ  کر والدین سے ملوا دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میلہ پولیس کی کاروائی، گمشدہ بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدین سے ملوا دیا بتایا جاتا ہے کہ تھانہ میلہ پولیس کو حسین علی بعمر 14سال کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔

جس پر ایس ایچ او میلہ انسپکٹر حبیب نواز نے بچے کو ڈھونڈ کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر اس کے والد کے حوالے کر دیا جس پر انہوں نے سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں