ممنوعہ زرعی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں ڈیلر کیخلاف مقدمہ درج

ممنوعہ زرعی ادویات فروخت کرنے  کے الزام میں ڈیلر کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چک نمبر 7شمالی میں محکمہ زراعت کی کارروائی کے دوران غیر معیاری اور ممنوعہ زرعی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں طاہر نامی ایک ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی پیسٹیسائیڈز کی جانب سے دورانِ چیکنگ ایک زرعی ادویات کی دکان سے مختلف کمپنیوں کی زرعی ادویات کے نمونے حاصل کیے گئے جن کے تجزیے کے بعد انہیں غیر معیاری قرار دیا گیامحکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ادویات کی متعلقہ دفعات کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں