خاتون ٹیچر کے شوہر پر مبینہ حملہ کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمہ

 خاتون ٹیچر کے شوہر پر مبینہ حملہ کے  الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹیوشن سینٹر سے طالبعلم کو نکالنے کا تنازع، پولیس نے خاتون ٹیچر کے شوہر پر مبینہ حملہ اور تشدد کے الزام میں 2 نامزد اور 8نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 پولیس کے مطابق مقدمہ سجاول حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ نیشنل ٹاؤن میں قائم ایک ٹیوشن سینٹر میں اس کی اہلیہ بطور ٹیچر خدمات انجام دیتی ہیں۔ چند روز قبل ایک طالبعلم کو مبینہ بدزبانی اور نامناسب رویے پر ٹیوشن سینٹر سے نکال دیا گیا تھاطالبعلم کے والد امان اﷲ نے اپنے بیٹے کو سینٹر سے نکالے جانے کا رنج دل میں رکھتے ہوئے 9 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اس پر حملہ کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں