پیف سکولز اور گورنمنٹ سکولز کے پنجم اور ہشتم کا امتحان بورڈ لے گا
پیف سکولز اور گورنمنٹ سکولز کے پنجم اور ہشتم کا امتحان بورڈ لے گا امتحان پیکٹا لے گا جماعت پنجم اورہشتم کی طالب علموں کی رجسٹریشن کا عمل جاری
شاہ پور( نمائندہ دنیا) گورنمنٹ پنجاب محکمہ ایجوکیشن نے فیصلہ کیا ھے اس تعلیمی سال میں پیف سکولز اور گورنمنٹ سکولز کے طلباء جماعت پنجم اور ہشتم کا امتحان بورڈ لے گا اور یہ امتحان پیکٹا لے گا جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کی طالب علموں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ھے ۔ پیف سکولز اونرز اور سرکاری پیف سکولز پرنسپلز کا مطالبہ ھے کہ اگر امتحان لینا ھے تو پھر تمام پرائیوئٹ سکولز کے طلباء کو بھی شامل امتحان کیا جائے پرائیوئٹ سکولز کو چھوٹ دے کر دوہرا نظام امتحان متعارف کرانا ناانصافی ھے ، انکا کہنا ھے پنجاب بھر کے تمام پرائیوئٹ سکولز کے طلباء کو پیکٹا کے تحت امتحان شامل کیا جائے پیف سکولز کے پرنسپلز کا کہنا ھے کہ پرائیوئٹ سکولز کو شامل امتحان پیکٹا نہ کر کے انکو نواز جارہاہے ۔