ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 73افراد کے خلاف مقدمات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 73افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
پولیس کے مطابق مانیٹرنگ کے دوران استقلال آباد ،گھلا پور،کوٹ راجہ میں محرم الحرام کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر محمد عمران ،محمد احسان،جعفر شہزاد وغیرہ 73افراد کے خلاف دفعہ 188ت پ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ،مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔