محرم کے ایام ایثار قربانی برداشت کا درس دیتے ہیں: قاری احمد علی

محرم کے ایام ایثار قربانی برداشت  کا درس دیتے ہیں: قاری احمد علی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحفظ ختم نبوت کے صدر قاری احمد علی ندیم نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام ایثار قربانی برداشت کا درس دیتے ہیں۔

اس مقدس مہینے میں فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کر کے اتحاد اتفاق امن و امان کو فروغ دینا چاہیے ، حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ، اسلام ہمیں اخوت، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ محرم کے اس مقدس مہینے میں آپس میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے مسلک کا احترام کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں