شر انگیزی کے تدارک کیلئے پولیس پوری طرح الرٹ ، ڈی پی او
شر انگیزی کے تدارک کیلئے پولیس پوری طرح الرٹ ، ڈی پی او سماج دشمن عناصر کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا موقع نہیں ملے گا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے حساس ایام میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران امن او مان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی شر انگیزی کے تدارک کیلئے خوشاب پولیس پوری طرح الرٹ ہے ، انشاء اﷲ سماج دشمن عناصر کو ضلع خوشاب میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا موقع نہیں ملے گا میڈیا نمائندوں سے بات چیت کجے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن پرامن پنجاب محفوظ محرم کے تحت سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل در آمد جاری ہے ۔ مقامات مجالس اور جلوس کے راستوں اور مجالس کے مقامات پر داخلے سے قبل تمام افراد کی جامع تلاشی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، جبکہ حساس مقامات کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ محرم لحرام کو ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں 92مجالس ہوئیں اور14ماتمی جلوس نکالے گئے اور پولیس کے 300سے زائد جوانوں نے سیکورٹی خدمات سر انجام دیں ، پولیس کی موثر حکمت عملی کے سبب الحمد ﷲ کسی بھی علاقہ میں کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی انشاء اﷲ محرم کے دیگر ایام میں بھی ضلع میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔