محرم الحرام کے ایام ایثار قربانی برداشت کا درس دیتے ہیں،عدیل ارائیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے ایام ایثار قربانی برداشت کا درس دیتے ہیں، اس مقدس مہینے میں فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کر کے اتحاد اتفاق امن و امان کو فروغ دینا چاہیے ۔
سابق امیدوار حلقہ پی پی 74چوہدری عدیل ارائیں نے کہا کہ جانوں کے نذرانے پیش کر کے حق و باطل کے درمیان قیامت تک کیلئے لکیر کھینچ دی اور منافقوں، غاصبوں، فاسقوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیا، حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ، اسلام ہمیں اخوت، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے ، انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ محرم کے اس مقدس مہینے میں آپس میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے مسلک کا احترام کریں۔