محرم میں فرقہ وارانہ تقاریر سے اجتناب اور امن و یکجہتی کو فروغ دیا جائے ،فضل الرحمان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ماہ محرم امن و سلامتی کا متقاضی ہے ، محرم میں فرقہ وارانہ تقاریر سے اجتناب اور امن و یکجہتی کو فروغ دیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس مرزا فضل الرحمان نے کرتے ہوئے کہا کہ مکاتب فکر کے علماء کرام اسلام کے پیغام امن اتحاد یکجہتی اور اخوت و محبت بھائی چارے کی فضا کو بھر پور فروغ دیں تا کہ کوئی وطن دشمن مسلمانوں میں انتشار پیدا کر کے مذہب اسلام اور پیارے وطن پاکستان کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے ۔