سالانہ مجلس عزا ،اختتام مجلس پر مومنین میں لنگر حسینی بھی تقسیم

 سالانہ مجلس عزا ،اختتام مجلس پر  مومنین میں لنگر حسینی بھی تقسیم

46اڈا (نمائندہ دنیا ) سالانہ مجلس عزا حضرت امام حسین علیہ السلام کا انعقادحسب سابق برمکان ڈاکٹر نذر حسین جاوید کالونی 49 ٹیل پر ہوا۔ جس میں علماء کرام اور ذاکرین عظام نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کربلا اور خصوصی طور پر امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مجلس عزا سے علامہ صداقت حسین شاہ بخاری ، ذاکر اھلبیت زوار محمد عامر عباس انصر، ذاکر اھلبیت ظہور الحسن نے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ کربلا بیان کیا اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مجلس عزا کے آخر میں شبیہ علم حضرت عباس علمدار ع برآمد ہوا اور عزاداران نے ماتم کیا۔اختتام مجلس پر مومنین میں لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں