مخالفین کے گھر پر دھاوا ، اینٹیں برسا ئیں ، خاتون پر تشدد

 مخالفین کے گھر پر دھاوا ، اینٹیں برسا ئیں ، خاتون پر تشدد

مخالفین کے گھر پر دھاوا ، اینٹیں برسا ئیں ، خاتون پر تشدد نگہت اپنے گھر پر مو جود تھی ملزموں نے حملہ کر دیا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ملز موں نے مخالفین کے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے اینٹیں برسانے کے ساتھ مبینہ طور پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنا دیا گیا۔تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نگہت نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گیٹ پر اینٹیں برسانے کے ساتھ اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں