ایک بار پھر قیادت کو بھلوال ضلع بنانے کا وعدہ یاد کرایا

ایک بار پھر قیادت کو بھلوال ضلع بنانے کا وعدہ یاد کرایا

ایک بار پھر قیادت کو بھلوال ضلع بنانے کا وعدہ یاد کرایا بھلوال کو ضلع بنانے ، یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کرکے لوگوں کے دل جیت لئے

بھلوال(نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد اویس جنجوعہ نے کہا ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری توانائی چوہدری منصور اعظم سندھو نے اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں ایک بار پھر قیادت کو بھلوال ضلع بنانے کا وعدہ یاد کرایا، انہوں نے قیادت سے بھرپور انداز میں بھلوال کو ضلع بنانے ، بھلوال میں یونیورسٹی بنانے اور ٹیچنگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ کرکے اہلیان بھلوال کے دل جیت لئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو نے اپنی اسمبلی میں ہونیوالی تقریر میں جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہترین قیادت کو زبردست سراہاوہیں پر، انہوں نے اپنے خطاب میں اہلیان بھلوال کے دیرینہ مطالبہ بھلوال کو ضلع بنانے کے حوالہ سے قائدین کو بھلوال کا ضلع درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ساتھ ساتھ مختلف محکموں خصوصاً تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر محکموں کے متعلق عوامی مسائل بارے سیر حاصل خطاب کیا، تمام مسائل کو اجاگر کیا اور ساتھ ساتھ مسائل کے بارے تجاویز پیش کیں اہلیان بھلوال کی آواز کو اسمبلی تک پہنچا کر ممبر صوبائی اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری منصوراعظم سندھو نے اہلیان بھلوال کی ترجمانی کا حق اداکردیا ہے عوام پر امید ہیں کہ انشاء اللہ عوامی مطالبات کو پورا کرتے ہوئے قیادت بھلوال کو ضلع سمیت دیگر مطالبات کو ضرور پورا کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں