جماعت اہلسنت کا کلورکوٹ کی مدنی عیدگاہ میں جلسہ
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)جماعت اہلسنت کی طرف سے کلورکوٹ کی مدنی عیدگاہ میں جلسہ کا اہتمام مقررین نے واقعہ کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی لنگر سمیت ٹھنڈے میٹھے پانی کا اہتمام کیا گیا۔
شہر کی مدنی عیدگاہ میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام مجلس شوری کے ملک اعظم روڈی خیل کی سربراہی میں جلسہ کا اہتمام کیا گیا جلسہ سے مقامی علمائے کرام کسیاتھ مہمان مقرر نے شہادت امام عالی مقام اور واقعہ کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی جلسہ میں علاقہ بھر کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،جلسہ کے بانی مفتی محمد طیب ارشد سمیت سیاسی سماجی شخصیات شیر عبا س ،ملک محمد اعظم ،ملک سیف اﷲ نون،شہزاد روڈی خیل، محمد خالد تاجر راہنماملک اکبر حیات،الطاف اہیر،محمد اقبال بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔ اس جلسہ کے دوران مدنی عیدگاہ میں مجلس شوری کی طرف سے دودھ میٹھے ٹھنڈے پانی کی سبیل لگائی گئی تھی جلسہ کے اختتام پر مجلس شوری کی طرف سیشرکاء کے لیے وسیع تر لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا ۔