جماعت اسلامی کی ضلعی انتظامیہ پولیس کو اعلی کارکردگی پرمبارکباد پیش

جماعت اسلامی کی ضلعی انتظامیہ پولیس کو اعلی کارکردگی پرمبارکباد پیش

میانوالی (نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے عشرۂ محرم الحرام بالخصوص یومِ عاشور کے موقع پر ضلع میانوالی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی اور ڈی پی او رائے وقار عظیم کھرل کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے محرم کے دوران امن و امان کے قیام، مجالس اور جلوسوں کی مؤثر نگرانی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں