ٹریکٹر ٹرالی اور کوچ کے درمیان چھ افراد شدید زخمی

 ٹریکٹر ٹرالی اور کوچ کے  درمیان چھ افراد شدید زخمی

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں ہرنولی موڑ دانش سکول کے قریب ایم ایم روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیاحادثے کے باعث ایم ایم روڈ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیاابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتاء جارہی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں