ہڈالی کے محلہ نورن والا میں گرمی میں بھی پینے کا صاف پانی میسر نہیں

 ہڈالی کے محلہ نورن والا میں گرمی  میں بھی پینے کا صاف پانی میسر نہیں

خوشاب(نمائندہ دنیا)تاریخی شہر ہڈالی کے محلہ نورن والا کے مکینوں کے گرمی کے شدید ترین موسم میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں اور لوگ پانی کے حصول کیلئے ماری ماری پھر رہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

علاقہ کے مکینوں کے مطابق واٹر سپلائی سکین کے تحت بنائے گئے زیر زمیں واٹر ٹینک میں نکاسی آب کی نالیوں کا گندہ بدبودار پانی مکس ہو رہا ہے اور شہریوں کو وہی جراثیم آلودہ پانی مہیا کیا جا تا ہے جو پینا تو دور کی بات ہے عام استعمال کے بھی قابل نہیں ،ستم ظریفی یہ ہے کہ میونسپل انتظامیہ سمیت کوئی بھی ادارہ شہریوں کی فریاد سننے کو تیار نہیں ، انہوں ڈپٹی کمشنر خوشاب سے استدعا کی کہ اس صورتحال کا فوری متعلقہ اداروں کو تسل کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا پابند بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں