گورنمنٹ ایلمنٹری سکول خان محمد والہ میں فلڈ ریلیف کیمپ

 گورنمنٹ ایلمنٹری سکول خان  محمد والہ میں فلڈ ریلیف کیمپ

میانوالی (نامہ نگار)موچھ کچہ کے علاقہ شریف والی میں دریا ئے سندھ کے زمینی کٹاؤ کے پیش نظر گورنمنٹ ایلمنٹری سکول خان محمد والہ میں فلڈ ریلیف کیمپ کر دیا گیا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھوکھر نے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ انھوں نے ریلیف کیمپ میں محکمہ صحت، ریسکیو1122، لائیوسٹاک کی جانب سے ضروری ادویات، ایمرجنسی سروسز کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔ بعدازاں اے ڈی سی آر محمد شاہد کھوکھر نے ایکسئن ایریگیشن جناح بیراج احمد رفیق کے ہمراہ تسلسل سے دوسرے روز بھی دریائی کٹاؤ والے مقام کا دورہ کیا،مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور کٹاؤ بارے مسائل دریافت کیئے ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائی کٹاؤ سے متعلق پی ڈی ایم اے کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا، پی ڈی ایم اے کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے بعد دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے سلسلہ میں ہر ممکنہ حفاظتی اقدامات برؤے کار لائے جائیں گے ، تاہم ملحقہ آبادی کے مکینوں سے اپیل ہے کہ حفظ ما تقدم کے طور پر عارضی بنیادوں پر اپنے قیمتی سامان کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں