پُرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر عوام، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین

پُرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر عوام،  سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے  والے اداروں کو خراجِ تحسین

کندیاں (نمائندہ دنیا )پیپلز پارٹی ڈویژنل نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 90رانا عزیز الرحمن نے ملک بھر میں پُرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر عوام، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ۔۔۔۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزارت داخلہ کے حکام بہترین انتظامات لائق تحسین ہیں، افواجِ پاکستان اور پولیس نے عاشورہ کے دوران مثالی حفاظتی انتظامات کیے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پُرامن عاشورہ کا سہرا آئی جی پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے سر ہے ۔پاک فوج، رینجرز اور دیگر اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، رانا عزیز الرحمن نے ڈی پی او میانوالی رائے عظیم کھرل، ڈی سی میانوالی اسد عباس مگسی اور امن کمیٹیوں، اہلِ تشیع، اہلِ سنت اکابرین اور عوام کا شکریہ ادا کیا جن کی رات دن انتھک محنت کی وجہ سے میانوالی میں مثالی اتحاد کا مظاہرہ ہوا، تمام مذہبی تقریبات عقیدت، احترام اور پُرامن ماحول میں مکمل ہوئیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں