جانوروں کو باغ میں چھوڑنے سے منع کرنے پر نوجوان کو مار مار کر ادھ موا کر دیا

جانوروں کو باغ میں چھوڑنے سے منع  کرنے پر نوجوان کو مار مار کر ادھ موا کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران 86جنوبی میں جانوروں کو باغ میں چھوڑنے سے منع کرنے پر عمران وغیرہ نے خالد محمود کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔

موضع مہیڑے میں راستہ کے تنازعہ پر لیاقت وغیرہ نے ڈنڈو ں سوٹوں سے حملہ کر کے ظہیر عباس ،اسکی بیوی تنویر بی بی کو زخمی کر دیا،11جنوبی میں دیرینہ عداوت پر اختر عباس اوراسکے ساتھیوں نے محمد ریاض کو راستہ میں روک کر حملہ کر کے لہولہان کر دیا،سالم میں قمر حیات وغیرہ نے تلخ کلامی پر محمد عدنان کو کلہاڑی اور سوٹے مار کر مضروب کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں