قرآ ن وسنت پر چلنے کا راستہ ہی اﷲ کی رضا ،وقار احمد عثمانی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان علماء کونسل کے ضلعی صدر قاری وقار احمد عثمانی نے کہا ہے کہ قرآ ن وسنت پر چلنے کا راستہ ہی اﷲ کی رضا اور جنت کے حصو ل کی طرف جا تا ہے۔
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی تعلیما ت رہتی دنیا کی انسانیت کیلئے مشعل را ہ ہے بلاشبہ قرآ ن پا ک ہی علم منبہ اور سر چشمہ ہے ا س کو تھا مے بغیردنیا و آخرت کی فلاح ممکن نہیں ہے قرآ ن و سنت کے نظا م کو لا ئے بغیر پاکستان کے حالات میں تبدیلی ممکن نہیں۔ پاکستان کی خوشحالی اور کامرانی کا دارومدار قرآ ن وسنت کے نظام کے نفاذ میں ہے ۔