خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے پر خاوند ساس اور دیور کیخلاف مقدمہ درج

خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے پر خاوند ساس اور دیور کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے پر خاوند،ساس اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ 84شمالی کی رہائشی کنول بی بی نے اپنے شوہر گلباز کو شکایت کی کہ اس کا دیور سجاد اس پر بری نظر رکھتا اور تنگ و پریشان کرتا ہے جس پر اس نے منع کرنے کی بجائے اپنے بھائی سجاد اور ماں زینب بی بی کے ہمراہ اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، جس پر خاتون نے اپنی بیوہ ماں کو کال کی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر پہلے بھی کئی مرتبہ اس پر تشدد کر چکا ہے ، جس پر پولیس نے تینوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں