چیئرمین فاؤنڈر گروپ کی سرپرستی میں ممبرشپ مہم کا آغاز

 چیئرمین فاؤنڈر گروپ کی سرپرستی میں ممبرشپ مہم کا آغاز

چیئرمین فاؤنڈر گروپ کی سرپرستی میں ممبرشپ مہم کا آغاز مقصد ادارہ قائم کرنا نہیں، بلکہ میانوالی کو تجارت کے فروغ کیلئے نئے مواقع پیدا کرنا

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام بانی زوہیب خان نیازی اورضیاء اللہ خان نیازی، چیئرمین فاؤنڈر گروپ کی سرپرستی میں ممبرشپ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ضیاء اللہ خان نیازی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانوالی کی معاشی تاریخ میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ کرتے ہوئے میانوالی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبرشپ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔حال ہی میں نوجوان، متحرک کاروباری و سماجی رہنما زوہیب خان نیازی کی کاوشوں سے قائم ہونے والا یہ چیمبر میانوالی کو قومی تجارتی و صنعتی نقشے پر نمایاں مقام دلانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔اس موقع پر زوہیب خان نیازی اور ضیاء اللہ خان نیازی نے کہا کہ ان کا مقصد محض ایک ادارہ قائم کرنا نہیں۔بلکہ میانوالی میں سرمایہ کاری، صنعت، تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ ضلع کی معاشی ترقی کو ایک نئی سمت دی جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا وژن ایک مضبوط، شفاف اور فعال چیمبر کی تشکیل ہے ، جس کی قیادت مستقبل میں مکمل طور پر جمہوری عمل کے ذریعے منتخب ہونے والی ایک مستحق اور باصلاحیت باڈی کے سپرد کی جائے گی۔

 

سنگلکالم۔۔۔۔۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں