جنگ کے دنوں میں بھی پٹرولیم لیوی وصول کی گئی، حسن اسلم

 جنگ کے دنوں میں بھی پٹرولیم لیوی وصول کی گئی، حسن اسلم

جنگ کے دنوں میں بھی پٹرولیم لیوی وصول کی گئی، حسن اسلم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ریلیف نہ دینا شرمناک

خوشاب(نمائندہ دنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن راہنما تحریک انصاف ملک حسن اسلم اعوان نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکہ جنگ کے دنوں میں بھی عوام سے پٹرولیم لیوی وصول کی گئی، گیارہ ماہ میں لیوی وصولی کا سالانہ ہدف بھی پورا ہو گیا، لیکن اس کے باوجود لیوی ختم نہیں کی گئی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینا شرمناک اقدام ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ستر ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ چکی ہے ، مگر حکومت عوام کو اس کا فائدہ پہنچانے سے انکاری ہے ۔انہوں نے حکومتی اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ گورننس نہیں بلکہ لوٹ مار ہے ، غریب اور متوسط طبقے پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کی نہیں بلکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی نمائندہ ہے اور عوامی ریلیف کے بجائے مخصوص مفادات کا تحفظ کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں