نصف درجن سے زائد افراد نے واپڈا عملے کو یرغمال بنا لیا

نصف درجن سے زائد افراد نے واپڈا عملے کو یرغمال بنا لیا

نصف درجن سے زائد افراد نے واپڈا عملے کو یرغمال بنا لیااسلحہ کے زور پر افسران کو ہراساں کرتے رہے ،پولیس نے و ملازمین کو بازیاب کرالیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نصف درجن سے زائد افراد نے واپڈا افسران و عملے کو یرغمال بنا لیااور اسلحہ کے زور پر ہراساں کرتے رہے ، بتایا جاتا ہے کہ ایکسین ایم اینڈ ٹی ذوالفقار علی ، ایس ڈی اونشتر آباد وقار یونس دیگر عملے کے ہمراہ 116جنوبی میں چیکنگ کے دورا ن محمد عمران نامی کریشر مالک نے اپنے کارندوں کے ہمراہ مارکیٹ میں جانے سے روک دیا ، ملزمان نے لوڈر سرکاری گاڑی کے آگے کھڑا کر کے مذکورہ افسران کو ملازمین کو نیچے اتار لیااور دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھااس دوران اسلحہ کے زور پر افسران کو ہراساں کرتے رہے ،اس دوراطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واپڈا افسران و ملازمین کو بازیاب کروایاجبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خالاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں