سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل وارث ندیم وڑائچ صدر، وسیم جعفر نقوی نائب صدر، رمشا طارق جنرل سیکرٹری منتخب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔وارث ندیم وڑائچ صدر، وسیم جعفر نقوی نائب صدر، رمشا طارق جنرل سیکرٹری اور شہاب خان خزانچی منتخب قرار پائے ۔ تمام نشستوں پر کسی دوسرے امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ ہونے کے باعث امیدواروں کی کامیابی بلامقابلہ عمل میں آئی۔انتخابی عمل سرگودھا جمخانہ کلب میں منعقدہ جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران چیئرمین الیکشن کمشنر یوسف خان کاکڑ ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔اجلاس کی صدارت خان آصف خان نے کی۔ نعیم مختار باجوہ ایڈووکیٹ، عرفان اکبر چوہدری، ذیشان ریاض (نمائندہ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن)، عظمت محمود (نمائندہ پنجاب سپورٹس بورڈ)، سجاد بھٹی، طارق اعوان، ڈاکٹر عتیقہ ریحان، جنید خان، امانت بھٹی اور دیگر اراکین شریک ہوئے ۔ سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن محمد منصور لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے ۔اس موقع پر خان آصف خان نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرگودھا سکواش کے میدان میں بے پناہ صلاحیتوں کا حامل خطہ ہے اور نئی قیادت کھیل کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں