لڑکی کو اغواء کرنے پر لڑکے کے گھر کو آگ لگا دی

لڑکی کو اغواء کرنے پر لڑکے کے گھر کو آگ لگا دی

لڑکی کو اغواء کرنے پر لڑکے کے گھر کو آگ لگا دی بہن کے کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لڑکی کو اغواء کرنے پر اسکے بھائیوں نے لڑکے کے گھر کو آگ لگا دی جس سے اسکی بہن کے جہیز کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا، نواحی سردار شاہ کالونی کے رہائشی محمد اشرف نے پولیس کو بتایا کہ اسکے بیٹے نے کچھ روز قبل ایک لڑکی کواغواء کر لیا جس سے وہ اور اسکے دیگر اہل خانہ خوف سے گھر چھوڑ کر رشتہ دار کے ہاں چلے گئے ، اس دوران لڑکی کے بھائیوں نے گھر کو آگ لگا دی سے آٹھ لاکھ روپے سے زائد کا ساما ن جل کر راکھ ہو گیا جس میں اس کی بیٹی کے جہیز کا پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان بھی موجود تھا،جس پر پولیس نے لڑکی کے بھائیوں ابرار وغیرہ چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں