امن کارواں نے عاشورہ کے روز قصبہ فاروقہ پوائنٹ کا معائنہ کیا

امن کارواں نے عاشورہ کے روز قصبہ فاروقہ پوائنٹ کا معائنہ کیا

امن کارواں نے عاشورہ کے روز قصبہ فاروقہ پوائنٹ کا معائنہ کیا سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قراردیا،ڈیوٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محرم الحرام میں قیام امن کے لئے ممبران امن کمیٹی کے  امن کارواں نے عاشورہ کے روز تحصیلوں کے دورے کرتے ہوئے قصبہ فاروقہ پوئنٹ کا معائنہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈیوٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ممبران ضلعی امن کمیٹی نے تحصیلوں کے دورے کرتے ہوئے ۔متحدہ علماء کونسل کے ممبران امن کمیٹی قاری احمد علی ندیم اور حافظ میاں عبدالغفار آزاد نے سلانوالی میں جلوس کے پوائنٹ بھی دیکھے ۔اس موقع پر اے سی محمداکمل اور ڈی ایس پی فیصل بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں