214جلوس اور224 مجالس ، اڑھائی ہزار اہلکاروں نے ڈیوٹی دی

 214جلوس اور224 مجالس ، اڑھائی ہزار اہلکاروں نے ڈیوٹی دی

214جلوس اور224 مجالس ، اڑھائی ہزار اہلکاروں نے ڈیوٹی دیگلیوں اور بازاروں کو بیرئیر خاردار تاروں اور قناتوں کے ذریعے سیل کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ضلع بھر میں عاشورہ محرم کے روز ہائی الرٹ رہا، ضلع بھر سے 214 جلوس اور224 مجالس کا انعقاد ہوا، جس کی سکیورٹی کے لیے اڑھائی ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سر انجام دی، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے گلیوں اور بازاروں کو بیرئیر خاردار تاروں اور قناتوں کے ذریعے عارضی طور پر سیل کیا گیا تھااور جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر میٹل ڈٹیکٹرز سے چیکنگ کو یقینی بنایاگیا، جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے چھتوں پر پولیس اہلکار بھی تعینات تھے ، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر نے کے علاوہ عاشورہ کے جلوسوں و مجالس کے پر امن طور پر اختتام تک پولیس اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ جانباز فورس، پولیس، قومی رضا کار’ شہری دفاع کے رضا کاروں کے علاوہ شیعہ تنظیموں کے رضا کار بھی ساتھ رہے ’ جلوس کے راستوں کی سرچ سویپنگ’ ٹیکنیکل سویپنگ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیکنگ کی جاتی رہی’ بم سکواڈ کا عملہ بھی دن بھر جلوسوں کے راستوں اور مجالس عزا کے مقامات کی پڑتال کرتا رہا، سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ماتمی جلوسوں کی ویڈیو فلمیں بنائی جاتی رہیں’ کسی ممکنہ گڑ بڑ سے نمٹنے کیلئے فوج کی 2 کمپنیاں سٹینڈ بائی رہی اور سکیورٹی اور حساس اداروں کے اہلکار 10 ویں محرم الحرام کے پروگراموں کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ سے حکام بالا کو آگاہ کرتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں