چائے بنانے پر تنازعہ ، شوہرنے بیوی کو تشددکا نشانہ بناڈالا
چائے بنانے پر تنازعہ ، شوہرنے بیوی کو تشددکا نشانہ بناڈالاخاتون جان بچا کر تھانے پہنچ گئی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں چائے بنانے کی بات پر شروع ہونے والی معمولی تکرار مبینہ طور پر گھریلو تشدد کے سنگین واقعے میں تبدیل ہو گئی، جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون جان بچا کر تھانے پہنچ گئی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،پولیس کے مطابق واقعہ دلاور کالونی میں پیش آیا، جہاں رہائشی امام بخش نے اپنی اہلیہ آسیہ سے چائے بنانے کا کہا۔ خاتون نے مبینہ طور پر جواب دیا کہ \"دودھ لے آئیں، چائے بنا دیتی ہوں\"، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی الزام ہے کہ بات بڑھنے پر امام بخش مشتعل ہو گیا اور اپنی بیوی کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔