کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر ایک شخص جاں بحق اہلیہ اور بیٹا زخمی

کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر ایک شخص جاں بحق اہلیہ اور بیٹا زخمی

کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر ایک شخص جاں بحق اہلیہ اور بیٹا زخمی حادثے کے بعد کار کا فرار ،مقدمہ درج کرلیا گیا،زخمی ہسپتال داخل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نواحی علاقے 22 شمالی کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ اور چار سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گئے ،پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تصور عباس اپنی اہلیہ مقدس بی بی اور چار سالہ بیٹے عبداﷲ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں تصور عباس موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ اور کمسن بیٹا شدید زخمی ہو گئیاطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار کا ڈرائیورجو کہ موقع سے فرار ہو گیاکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں