چوری و نقب زنی کی وارادتوں ،لاکھوں کاسامان چوری

چوری و نقب زنی کی وارادتوں ،لاکھوں کاسامان چوری

چوری و نقب زنی کی وارادتوں ،لاکھوں کاسامان چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چوری و نقب زنی کی مختلف وارادتوں کے دوران رانا ٹاؤن کے عمران حسین،کوٹمومن کے محمد احسان،میاں حیات کالونی کے رہائشی شوکت حیات،گنیانوالہ کے حسن انعام،خواجہ آباد کے سلطان احمد کے گھروں سے قیمتی زیورات،نقدی ،موبائلز، سولر سسٹم و دیگر اشیاء،کلیار ٹاؤن میں نجی ہاسٹل کے روم سے مامون احمد اور شعیب کے قیمتی موبائلز،9جنوبی کے رہائشی محمد اسلم کے کریانہ سٹور ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے محمد یحییٰ کی ورکشاب سے بھاری مالیت کا سامان،شاہ پور کے غلام مصطفی کے بوتیک سے ساٹھ ہزار روپے مالیت کا کپڑا،غلہ منڈی سے محمد نواز کا رکشہ ،ککڑانی بلوچاں سے محمد وارث،43شمالی سے محمد رضوان،جلال پور جدید سے محمد کامران کی موٹرسائیکلیں،گھنگھوال کے رہائشی احمد شاہ کی حویلی سے چھ لاکھ روپے مالیت کی اعلی نسلی سفید گھوڑی چوری کر لی گئی جبکہ 57شمالی کے محمد خلیل کے رقبہ سے نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے درخت چوری کاٹ کر لے گئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں