ڈپٹی کمشنر کامختلف ہونے والے ماتمی جلوسوں کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنراسد عباس مگسی، ڈی پی او وقار عظیم کھرل کا عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر میانوالی شہر اور مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنراسد عباس مگسی، ڈی پی او وقار عظیم کھرل اور سابق صوبائی وزیر امانت اللہ خان شادی خیل نے امن کارواں اور کالاباغ امن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ کالاباغ میں عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور ماتمی جلوس کے انتظامی و سیکورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد، ایس پی انوسٹی گیشن مہرریاض، سی او ایم سی احسن حسن کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ بھی موجود تھا۔
جلوس میں عزاداروں کو ممبران امن کارواں کی جانب سے مسلکی ہم آہنگی، بھائی چارے ، محبت و یگانگہت کا پیغام دیا گیا،