غوث نیازی ن کا سیف سٹی خوشاب کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کا دورہ
خوشاب(نمائند دنیا) مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث نیازی نے سیف سٹی خوشاب کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کا دورہ کیا۔
اس دوران منیجر سیف سٹی خوشاب، وسیم لغاری نے انہیں سیف سٹی پراجیکٹ کی جدید ٹیکنالوجی، آپریشنل ورکنگ اور عوامی تحفظ کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران انہیں ڈرون، FR، AI بیسڈ، ANPR، 4G اور باڈی وورن کیمرے ، ای چالان، پولیس 15 ایمرجنسی رسپانس سسٹم، کیو آر پینک بٹن سسٹم، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن (VWPS)، ورچوئل بلڈ بینک، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ پروٹیکشن اینڈ سیفٹی (VCCPS) اور ورچوئل سینٹر فار مائنارٹی سمیت سیف سٹی خوشاب کے مختلف جدید فیچرز اور آپریشنز سے آگاہ کیا گیا۔