محکمہ جنگلات نے چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں
کندیاں(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ میانوالی اظہر عباس کی ہدایت اور نگرانی میں محکمہ جنگلات نے جنگل چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔
مختلف علاقوں میں کی گئی مشترکہ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مبینہ طور پر چوری شدہ لکڑی برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی محکمہ جنگلات کے مطابق کارروائی کے دوران ملک شوکت سکنہ ہیڈ پکہ کے قبضے سے 88 ٹکڑے مبینہ طور پر چوری شدہ سفیدہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے جبکہ امتیاز سکنہ وٹو کے قبضے سے چوری شدہ لکڑی سے لدا ایک ڈالہ بھی تحویل میں لے کر ضبط (سیز) کر دیا گیامحکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی، لکڑی کی چوری اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ قومی جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔