کرنٹ لگنے سے محنت کش کسان کی دو قیمتی گائیں ہلاک

کرنٹ لگنے سے محنت کش کسان  کی دو قیمتی گائیں ہلاک

بھیرہ (نامہ نگار) جناح آبادی راجے والا میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک غریب محنت کش کسان کی دو قیمتی گائیں ہلاک ہو گئیں۔

 جبکہ ان کا مالک معجزانہ طور پر محفوظ رہا بتایا گیا ہے کہ جناح آبادی راجے والا کا رہائشی محنت کش کسان ممتاز احمد اپنی دو گائیں لے کر جا رہا تھا۔ واپڈا کے ایک بجلی کے کھمبے کے قریب پہنچنے پر بارش کے باعث مبینہ طور پر کھمبے میں کرنٹ آ گیا، جس کی زد میں آ کر دونوں گائیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔واقعہ کے دوران ممتاز احمد کو بھی بجلی کا کرنٹ لگا، تاہم وہ خوش قسمتی سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ہلاک ہونے والی دونوں گائیوں کی مالیت تقریباً 5 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں